"عمران خان نے ہر پاکستانی کو 2 لاکھ 35 ہزار کا مقروض کردیا"

05:32 PM, 25 Nov, 2021

لاہور : مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہر پاکستانی کو 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض کردیا ہے۔ عمران خان کے دور میں پاکستان کے قرضوں میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں  احسن اقبال نے حکومت کے قرض لینے اور ایک بھی منصوبہ نہ لگانے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عمران خان حکومت نے پاکستان کو مزید مقروض کردیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 2018 تک 71 سال میں ہر شہری پر 2 ہزار قرض تھا لیکن عمران خان کی نااہل حکومت نے سالانہ ہر شہری کو 28 ہزار کا مزید مقروض کردیا ہے۔ یہ نااہل قرضوں کی بنیاد پر ملکی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں۔ 

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپ کو کس نے شرح سود ڈبل کرنے کا کہا۔ اس سے پاکستان کا قرض بھی ڈبل ہوگیا۔ ن لیگ نے قرض لے کر بجلی کے منصوبے لگائے ،موٹرویز ، میٹرو، اورنج ٹرین لگی لین عمران خان کی حکومت نے ٹکے کا کام نہیں کیا اور کھربوں روپے کا قرض لے لیا۔ 

مزیدخبریں