سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی

05:27 PM, 25 Nov, 2021

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی کمی ہونے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہو گئی ہے

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہوگئی ہے۔

 اس کےعلاوہ 22 قیراط گولڈ کی فی 10 گرام قیمت 97 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1790 ڈالر ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز 2500 روپے اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 2144 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 396 روپے ہے۔ اس کے علاوہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 97530 روپے ہے۔

مزیدخبریں