لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پٹرول بحران پر حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں،ظلم کی انتہا ہے۔
پاکستان کے عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں،ظلم کی انتہا ہے۔خلقِ خدا رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے؟ایک دن بھی عوام پر ظلم و قیامت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکلیف پر پریشان ہوتے نہیں دیکھا
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 25, 2021
انہوں نے کہا کہ خلقِ خدا رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے؟ایک دن بھی عوام پر ظلم و قیامت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکلیف پر پریشان ہوتے نہیں دیکھا۔
مریم نواز نے پٹرول پمپس پر شہریوں کی قطاروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لاھور، اسلام آباد، گوجرانوالہ کی یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بے بسی کی داستان ہے۔
لاھور، اسلام آباد، گجرانوالہ کی یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بے بسی کی داستان ہے۔ میری دعا ہے انھی قطاروں میں عمران خان، اسکو مسلط کرنے والے اور وزرا بھی کھڑے ہوں تاکہ انھیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے۔ pic.twitter.com/PKdUu9w6Bp
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 25, 2021
انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے انھی قطاروں میں عمران خان، اس کو مسلط کرنے والے اور وزرا بھی کھڑے ہوں تاکہ انھیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے۔
یہ ہے وہ ذلت جو چند روز کے اقتدار کے لیے عمران خان نے کمائی ہے۔ عبرت کا نشان۔ عمران خان pic.twitter.com/wazgAZzID0
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 25, 2021
مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے وہ ذلت جو چند روز کے اقتدار کے لیے عمران خان نے کمائی ہے۔ عبرت کا نشان۔