سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کیس میں اہم پیش رفت 

04:41 PM, 25 Nov, 2021

اسلام آباد:سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم کے بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کی کل ہونے والی سماعت کو ایک روز پہلے ہی ملتوی کر دیا گیا ،سپریم ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم کا  جواب ابھی تک داخل نہیں ہو سکا جس کے بعد سماعت 30 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق کل ہونے والی سماعت سے قبل انگریزی اخبار کے مالک اور صحافیوں نے شوکاز نوٹس کا جواب تو جمع کرادیا لیکن سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم نے ابھی تک جواب  داخل نہیں کرایا ،جس کے باعث اب یہ سماعت 30 نومبر کو ہوگی ۔

واضح رہے راناشمیم کا بیان حلفی ایک انگریزی اخبار میں شائع ہوا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کے سامنے نوازشریف اور مریم نواز کو الیکشن دوہزار اٹھارہ سے پہلے ضمانت نہ دینے کو کہا تھا ،دوسری طرف سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ایسی کسی بھی گفتگو کی تردید کرچکے ہیں ۔

مزیدخبریں