بھارت: ڈاکٹر کی گائے کا گوبر کھانے کی ویڈیو وائرل

بھارت: ڈاکٹر کی گائے کا گوبر کھانے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں ایک ڈاکٹر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو  رہی ہے جس میں ڈاکٹر کو گائے کا گوبر کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک بھارتی ایم بی بی ایس ڈاکٹر منوج مِتل کی ایک غلیظ  ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اِس ڈاکٹر کو گوبر کھاتے اور گائے کا پیشاب پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کے ذریعے ڈاکٹر  بھارتیوں کو روزانہ ایک چمچ گائے کا گوبر اور پیشاب پینے کا مشورہ بھی دے رہا ہے۔

https://twitter.com/ColdCigar/status/1460301443332644869?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1460301443332644869%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1016318
ڈاکٹر منوج مِتل کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ یہ مشورہ اُنہیں اُن کی والدہ نے دیا تھا کہ گاؤ ماتا سے ملنے والی ہر ایک چیز ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہے،گوبر کھانے سے روح اور جسم کی صفائی ہو جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں