پاکستان میں ای تجارت کے بہت مواقع ہیں: وزیر اعظم عمران خان

02:31 PM, 25 Nov, 2021

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے کی پالیسی کے تحت غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔

 ای تجارت کرنے والے گروپ ’’دراز‘‘کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بجارک مائیکلسن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ای تجارت حکومت کی ترجیح ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے’’دراز‘‘کے چیف ایگزیکٹو مائیکلسن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ای تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جس سے ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے کی پالیسی کے تحت غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔’’دراز‘‘کے سی ای او نے پاکستان میں ای تجارت کی توسیع اور مزید سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت فیاض ترین، سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چیئرمین عامر ہاشمی، سینیٹر عون عباس بپی،’’دراز‘‘کے ایم ڈی احسان سایا اور عماد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مزیدخبریں