بھارت میں سرکاری آفیسر کے گھر کی پائپ لائن سے نوٹ برآمد

بھارت میں سرکاری آفیسر کے گھر کی پائپ لائن سے نوٹ برآمد

دہلی : بھارت میں ایک سرکاری آفیسر کے گھر  سے پائپ لائن میں نوٹوں کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق 30 لاکھ کے قریب کیش پٌائپ لائن میں چھپایا گیا تھا جبکہ بڑی تعداد میں سونا بھی پکڑلیا گیا  ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں سرکاری آفیسر پر کرپشن اور رشوت کے الزام میں چھاپہ مار ا ۔اینٹی کرپشن بیورو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے  پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے انجنیئر  جے کشن کے گھر اچانک چھاپہ مارکر  تیس لاکھ کے قریب کیش نوٹ  اور سونے کے کئی زیورات برآمد کرلئے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجنیئر نے اپنے گھر میں پانی کی پائپ لائن میں کیش نوٹ چھپائے ہوئے تھے ۔ چھاپہ مار ٹیم کو جب گھر کی تلاشی کے باوجود کچھ نہیں ملا تو اچانک ایک اہلکار نے پانی کی پائپ لائن پر فوکس کیا جو اس کو گھر میں غیر ضروری لگ رہی تھی جب اس پر چھڑی ماری تو اس کی آواز سے شک مزید بڑھ گیا ۔  پلمبر کو بلانے پر پائپ لائن سے پانی کی جگہ نوٹ برآمد ہوگئے  ۔  پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ 


  یاد رہے کہ بھارت میں کرپٹ سرکاری افسروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اوراب تک متعدد کرپٹ افسروں کیخلاف کارروائی کی جاچکی ہے ۔