ڈھاکہ:بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کے خلاف 26 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان کے علاوہ عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1463753125085560833?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1463753125085560833%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.24newshd.tv%2F25-Nov-2021%2Fpakistan-name-12-player-squad-for-first-bangladesh-cricket-test
پاکستان اور بنگلا دیش کیخلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل 26 نومبر سے چٹا گانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہو گا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر ہفتے سے ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1463490561000759300?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1463490561000759300%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.24newshd.tv%2F25-Nov-2021%2Fpakistan-name-12-player-squad-for-first-bangladesh-cricket-test
قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ نے آج ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شرکت کی، قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان بھی پریکٹس سیشن کا حصہ بنے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1463440322868953088?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1463440322868953088%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.24newshd.tv%2F25-Nov-2021%2Fpakistan-name-12-player-squad-for-first-bangladesh-cricket-test
خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 26 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا۔ بیٹر محمود الحسن جوئے اور فاسٹ باؤلر ریجاور رحمان راجہ کو پہلی مرتبہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اب تک ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور انہیں تاحال آرام کی ضرورت ہے جس کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1463490080958517255?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1463490080958517255%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.neonetwork.pk%2F24-Nov-2021%2F111745
دوسری طرف بنگلادیشی آل راؤنڈر کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شمولیت بھی ان کی فٹنس سے مشروط کی گئی ہے۔
نیشنل سلیکشن پینل کے چیئرمین منہاج العابدین کے مطابق ٹیم کا زیادہ تر انحصار تجربہ کار کھلاڑیوں پر ہو گا جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مومن الحق، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، نیج الاسلام اور مہدی حسن میراز کی موجودگی کے باعث ٹیم میں تجربے کی کوئی کمی نہیں، اگرچہ شکیب الحسن کی فٹنس کے مسائل ہیں مگر یہ تمام کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں مستقل مزاجی سے بنگلہ دیش کیلئے کارکردگی دکھاتے آئے ہیں۔
بنگلہ دیش ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت مومن الحق کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شادمان اسلام، سیف حسن، نجم الحسین شنتو، مشفیق الرحیم، لٹن داس، نورالحسن سوہان، مہدی حسن میراز، نعیم حسن، تیج الاسلام، عبادت حسین چوہدری، ابو جید چوہدری راہی، یاسر علی ربی، محمود الحسن جوئے، ریجاور رحمان راجہ اور شکیب الحسن شامل ہیں۔