جرمنی میں اب ہائیڈروجن ٹرینیں چلیں گی 

04:28 PM, 25 Nov, 2020

میونخ : یورپی ملک جرمنی میں پانچ سال بعد ڈیزل ٹرینوں کے بجائے ہائیڈروجن ٹرینیں چلیں گی ، دو ڈبوں پر مشتمل ہائیڈروجن ٹرین کی رفتار ایک سو ساٹھ کلومیڑ فی گھنٹہ ہوگی ۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پہلی ہائیڈروجن ٹرین کا تجربہ 2024 میں ہوگا،ٹرین کو صرف پندرہ منٹ ری چارج کیا جاسکے گا۔جرمنی کی معروف فرم سمینز نے ٹرین آپریٹنگ کمپنی ڈوئچے باہن کے ساتھ مل کر ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرینیں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ 

دونوں کمپنیوں نے مشترکہ اعلامیے میں 2024 میں پہلی ہائیڈروجن ٹرین کا تجربہ کرنے اور اس سے اگلے سال 2025 سے باقاعدہ ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرینیں متعارف کرانے کے عزم کا اظہارکیا ہے ۔جرمنی میں ہائیڈروجن ٹرین چلانے کا اعلان کرنے والی کمپنیوں کا کہاہے کہ مائریوپلس جرمن ریاست بیڈن ورٹمبرگ کے تین شہروں کے درمیان چلے گی ۔

نئی ٹرین سے سالانہ 330 ٹن کا ربن ڈائی آکسائیڈ کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ کمپنی کے مطابق دوسرے مرحلے میں دو کے بجائے تین ڈبوں والی ٹرینیں چلائی جائیں گی جو ایک ہزار کلو میڑ کا ایریا کور کریں گی ۔ ایک اندازے کے مطابق جرمنی کا تقریباَ چالیس فیصد ریلوے نیٹ ورک اب بھی بجلی سے نہیں چلتا ۔ 

مزیدخبریں