ٹؤیٹر نےاکاؤنٹ ویریفیکیشن کی نئی سہولت متعارف کروا دی 

03:24 PM, 25 Nov, 2020

نیویارک : ٹویٹر نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر نے تین سال بعد اپنے ویریفیکیشن پروگرام کو بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔  کمپنی نےنومبر2017  میں  اپنے پبلک ویریفیکیشن فارم کو بند کردیاتھا ، جس کے ذریعے ٹویٹر صارفین اپنے اکاؤنٹ کی ویریفیکیشن کی درخواست کرسکتے تھے ۔

ٹویٹر سرکاری افسران ، عوام میں مقبول شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے کاؤنٹس کا ویریفائی کرتاتھا ، مگر بڑھتی درخواستوں کی وجہ سے ٹویٹر نے یہ سروس معطل کردی ۔ 

ٹویٹر ذرائع کے مطابق کمپنی اب ایک نئی پالیسی پر کام کررہی ہے جس کے تحت  پبلک ویریفیکیشن کی درخواستیں 2021 سے دوبارہ کھولی جائیں گی ۔ 

نئی پالیسی ڈرافٹ کے مطابق نئی چھ کیٹیگریز متعارف کروائی جائیں گی جن پر پورا اترنے والے اکاؤنٹس کو ویریفائی کیا جائیگا۔ 

حکومتی عہدیدار ، برانڈز ، اور کمپنیاں ، نیوز ایجنسیاں ، انٹر ٹینمنٹ اور کھیلوں سے وابستہ افراد اس کے علاوہ معاشرے میں مشہور شخصیات بھی اپنے اکاؤنٹس ویریفائی کرنے کی درخواست دے سکیں گے ۔ 

ٹویٹر نے نئی پالیسی بنانے کے لیے صارفین سے تجاویز بھی طلب کرلیں ہیں ، صارفین اپنی تجاویز کمپنی کو دے سکتے ہیں ، 

مزیدخبریں