کیا واقعی عروہ حسین اور فرحان سعید نے راہیں جدا کرلیں ؟

11:05 AM, 25 Nov, 2020

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علحیدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں ۔ 

سوشل میڈیا پر متعدد پیچز پر یہ دعویٰ کیا جارہاہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے شادی کے چار سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ 

فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہی ہے اور ان کےمداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہاہے ۔ 

فوٹو : بشکریہ عروہ حسین انسٹاگرام آفیشل اکاؤنٹ 

دوسری جانب ادکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے کہ آیا اس خبر میں کوئی صداقت ہے یا نہیں ہے ۔ 

اداکار جوڑی کے مداحوں کو بس اب کی حتمی بیان کا انتظار ہے کیونکہ وہ اس بات پر یقین کرنے سے انکار کررہے ہیں ۔

فوٹو : بشکریہ عروہ حسین انسٹاگرام آفیشل اکاؤنٹ 

واضح رہے کہ 2016 میں اداکارہ عروہ حسین کو گلوکار فرحان  نے پیرس میں پرپوز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے شادی کروا لی تھی ۔ 

فرحان اور عروہ حسین کی شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہی تھی ، اور ان کی جوڑی کو شوبز کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتاہے ۔ 

رواں سال شوبز کی مقبول ترین جوڑی سائرہ اور شہروز ، آمنہ شیخ اور محب مرزا کے درمیان بھی علیحدگی ہوچکی ہے ۔ 

مزیدخبریں