اسلام آباد: سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علحیدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر متعدد پیچز پر یہ دعویٰ کیا جارہاہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے شادی کے چار سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہی ہے اور ان کےمداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہاہے ۔
دوسری جانب ادکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے کہ آیا اس خبر میں کوئی صداقت ہے یا نہیں ہے ۔
اداکار جوڑی کے مداحوں کو بس اب کی حتمی بیان کا انتظار ہے کیونکہ وہ اس بات پر یقین کرنے سے انکار کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ 2016 میں اداکارہ عروہ حسین کو گلوکار فرحان نے پیرس میں پرپوز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے شادی کروا لی تھی ۔
فرحان اور عروہ حسین کی شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہی تھی ، اور ان کی جوڑی کو شوبز کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتاہے ۔
رواں سال شوبز کی مقبول ترین جوڑی سائرہ اور شہروز ، آمنہ شیخ اور محب مرزا کے درمیان بھی علیحدگی ہوچکی ہے ۔