این سی او سی نے ملک بھر میں اجتماعات پر مکمل پابندی عائد 

09:37 AM, 25 Nov, 2020

لاہور : نیشل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) نے  ملک بھر میں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پشِ نظر کہا ہے کہ ملک بھر میں اسکولز بھی بند ہوں گے اور اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ 

این سی او سی نے واضح کیا ہے کہ پورے ملک میں ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہناہے کہ مساجد میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے علمائے کرام سے بھی رابطے  کیے گئے ہیں ۔ 

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی  کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر شدید ہوسکتی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایات پر ملک بھر میں سکولوں کو کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ملک بھر میں تمام سکولوں کو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ وہ ہر صورت 26 نومبر سے لیکر 25 دسمبر تک آن لائن لرننگ کے طریقہ کار کو اپنائیں ۔

جبکہ اس کے بعد 26 دسمبر سے لیکر 11 جنوری تک بچوں کو سردیوں کی چھٹیاں دی گئی ہیں ۔ اس موقع پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وہ جنوری کے پہلے ہفتے میں عالمی وبا کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدہ طور پر اجلاس طلب کریں گے ۔ 

جس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ سکول کھولے جائیں یا نہیں ۔ تاہم حکومتی ہدایات کےمطابق ملک بھر کے تمام سکولوں کو نئے احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔ 

مزیدخبریں