اسلام آباد :آئندہ حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلیے گئے،تجاویز کو آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق دو سال کےلئے ایک ساتھ قرعہ اندازی کے ساتھ قسطوں میں پیسے جمع کرانے کی تجویز بھی نکات میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی میں دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کرواسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق تجاویز کو آئندہ ماہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، کابینہ سے پالیسی کی منظوری کے بعد اسے سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع وزرات مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ حج پالیسی 3 سال کے لیے جاری کی جائے گی۔سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ ہر سال نئی حج پالیسی جاری کی جائے۔3 سالہ پالیسی سے حج کے لیے عمارتیں سستے کرائے پر حاصل ہوسکیں گی۔