ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، حفیظ شیخ

02:26 PM, 25 Nov, 2019

اسلام آباد: پاکستان انوویٹیو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت کو اقتدار ملا تو معاشی صورتحال انتہائی خراب تھی جس کی وجہ سے 16 ماہ معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے میں لگے اور اس کے لیے سخت فیصلے کیے گئے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور پاکستان میں اب سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے لیکن معیشت کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ اب معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور پاکستان میں اب سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور سرمایہ کاری میں 200 فیصد اضافہ ہوا لیکن ملکی معیشت کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاشی اہداف طے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے گا اور پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت نے برآمدات کے فروغ کیلئے اس پر پر ٹیکسز ختم کیے، برآمد کنندگان کو گیس اور بجلی پر سبسڈی دی ہے، انہیں کیش مراعات دیں جس سے برآمدات بڑھی ہیں۔

حفیظ شیخ نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی 4 ماہ میں ریونیوز میں 16 فیصد اضافہ ہوا، نان ٹیکس ذرائع سے وسائل بڑھانے پر توجہ ہے۔

مزیدخبریں