راولپنڈی: نیب نے جعلی اکاؤنٹس و منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نجی بینک کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا اور بے نامی دار کے نام پر زمین خریدی گئی۔
ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم مشتاق کا سابق صدر کے ساتھ مشترکا اکاؤنٹ بھی ہے اور بینک ریکارڈ کے مطابق اکاؤنٹ آصف زرداری کیلئے استعمال ہوتا تھا اور اس اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک رقم بھی منتقل ہوتی۔
ریفرنس کے مطابق 8.3 ارب روپے کی رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے نکلوائی گئی اور نجی بینک کے اکاؤنٹ سے غیر قانونی طور پر 1200 ملین روپے منتقل کرائے گئے جب کہ 950 ملین روپے کی رقم دوبارہ زرداری کے استعمال کے اکاؤنٹس منتقل ہوئے۔
ریفرنس میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ انور مجید، عبدالغنی مجید، مصطفیٰ ذوالقرنین کا سارے معاملے میں اہم کردار ہے۔