ہالینڈ کی ملکہ 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

ہالینڈ کی ملکہ 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
کیپشن: ملکہ میکسیما سرکاری اور نجی شعبوں کے شراکت داروں سے بھی بات چیت کریں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد:ہالینڈ کی ملکہ میکسیما قرض برائے ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ وزارت خارجہ اور ہالینڈ کے سفیر نے استقبال کیا۔

اپنے قیام کے دوران ملکہ میکسیما صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں کے علاوہ سرکاری اور نجی شعبوں کے شراکت داروں سے بھی بات چیت کریں گی۔

ملکہ میکسیما سٹیٹ بینک کے چھوٹے قرضوں کے پروگرام کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی جس کا مقصد چھوٹے قرضوں پر شرح منافع کم کرنا اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کو فروغ د ینا ہے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچانے کے علاوہ مالیاتی شعبے میں سب کو شامل کیا جا سکے۔ ملکہ میکسیما نے اس سے پہلے فروری 2016 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔