دسمبر تک تبدیلی کا یقین دلایا گیا، فضل الرحمان کا بڑا دعویٰ

11:47 AM, 25 Nov, 2019

اسلام آباد: آزادی مارچ مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ دسمبر تک تبدیلی آئے گی۔جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا آئندہ 3 ماہ کے اندر نئے انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی، حکومت جائے گی یا ان ہاؤس تبدیلی آئے گی اس کا انتظار کرنا ہو گا۔ نئے سال کے آغاز میں انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

 فضل الرحمان نے مزید کہا مارچ کے مقاصد حاصل ہو رہے ہیں اور انتظار کرنا چاہیئے، تمام طبقات متفق ہیں حکومت نہیں چل سکتی اور کل اے پی سی بلائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لائحہ عمل پر غور ہو گا اور شہباز شریف بیرون ملک ہیں تاہم اعلیٰ لیگی وفد اے پی سی میں شریک ہوگا۔

مزیدخبریں