ہمیں خاموش رہنے کا حکم ملا ہے ،وقت آئے گا تو بولیں گے:تہمینہ دولتانہ

03:36 PM, 25 Nov, 2018

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر خاتون رہنما تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ ہمیں خاموش رہنے کا حکم ملا ہے ،وقت آئے گا تو بولیں گے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی قریبی ساتھی تہمینہ دولتانہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی خاموشی کا مطلب نہیں کہ ڈر گئے ،نواز شریف بھی بولے گا مریم نواز بھی بولے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتظار کررہے ہیں ،ہمیں خاموش رہنے کا کہا گیا ہے،نہ میاں نواز شریف کے خلاف بنائے جانے والے کیسسز میں کوئی سچ ہے اور نہ ہی شہباز شریف کے کیسسز میں کوئی سچ ہے۔

تہمینہ دولتانہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے سو دن کی تبدیلی کا دعویٰ کیا وہ لوگوں کے سر سے چھت چھین رہے ہیں،آج لوگوں کے گھر اور دکانیں گرائی جا رہی ہیں جبکہ ہمیں کہا گیا کہ حکومت کو وقت دو یہ معلوم نہیں کتنا وقت دینا ہے؟۔

مزیدخبریں