انگلینڈ کو شکست،آسٹریلیا نے ویمنز ورلڈ ٹی20 کے ٹائٹل پر قبضہ جمالیا

انگلینڈ کو شکست،آسٹریلیا نے ویمنز ورلڈ ٹی20 کے ٹائٹل پر قبضہ جمالیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

انٹیگوا:آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ کو ویمنز ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل پر قبضہ جمالیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلین ٹیم کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف دیا تھا جو آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم نے آسانی سے پورا کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔


آسٹریلوی اسپنر ایشلے گارڈنر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ جورجیا وہام، میگن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں کے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔


جزیرہ انٹیگوا کے سر ویوین رچرڈ سٹیڈیم میں کھیلے کے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے جواب میں آسٹریلیا نے 16ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔


انگلینڈ کی پرفارمنس مایوس کن رہی اور 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکیں، اوپننگ بیٹسمین ڈینئل ویٹ 43 اور کپتان ہیدر نائٹ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے 2 وکٹوں گنوا کر میچ اپنے نام کیا، کپتان میگ لیننگ 28 اور ایشلے گارڈنر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔آسٹریلوی ویمنزٹیم چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔