اسرائیل ’کینسر کا پھوڑا‘،دہشتگردوں کے مدمقابل سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں، حسن روحانی

اسرائیل ’کینسر کا پھوڑا‘،دہشتگردوں کے مدمقابل سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں، حسن روحانی
کیپشن: Image by The Independent

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات کو حاصل کرنے کے لیے اسرائیل جیسا ’کینسر کا پھوڑا‘ قائم کیا، دہشت گردوں اور عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں منعقدہ سالانہ اسلامی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کا ایک منحوس کن نتیجہ خطے میں کینسر کے ناسور کی صورت میں نکلا، اسرائیل ایک ’جعلی حکومت‘ ہے جسے مغربی ممالک نے بنایا ہے۔


انہوں نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ کے اسلامی ممالک سے دوستانہ تعلقات مستحکم کرکے اسرائیل کو محفوظ بنا رہا ہے جب کہ خطے میں ایران کے حریف سعودی عرب کے ساتھ امریکا خوشامد کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔


صدر روحانی نے کہا کہ ایران دہشت گردوں اور عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کا دفاع کرنے کو تیار ہے، ہم سعودی شہریوں کو بھائیوں کی طرح مانتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ مکہ و مدینہ میں رہنے والے ہمارے بھائیوں جیسے ہیں۔