میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے اضافے کی تجویز

01:11 PM, 25 Nov, 2018

لاہور:میٹرو بس میں سفر کرنے والوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی ہے اور پنجاب میں میٹرو بس کے کرایوں میں10 روپے اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں اضافے کی تجاویزبھی تیارکرلیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے مطابق پہلے دس کلو میٹر تک کرایہ 20روپے وصول کیا جائےگا، کرائے میں اضافے سے سبسڈی میں کمی آئے گی۔

سپیڈوبسوں میں بھی بغیرکارڈ سفرکرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سپیڈوبسوں میں اب مسافرکرایہ ادا کرکے سفر کرسکیں گے،ماضی میں بغیر کارڈ سفر کی اجازت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے بعد میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں