شہباز شریف کا اسلام آباد کے نجی کلینک میں سٹی سکین مکمل

شہباز شریف کا اسلام آباد کے نجی کلینک میں سٹی سکین مکمل
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:نیب کی زیر حراست اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا اسلام آباد کے نجی کلینک میں سٹی سکین مکمل کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے تین سٹی سکین ٹیسٹ کئے گئے،میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کو تین پلین سٹی سکین تجویز کئے تھے، پولی کلینک کے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے منسٹر کالونی میں شہباز شریف کا طبی معائنہ کیاتھا۔میڈیکل بورڈ نے کلینیکل ٹیسٹوں کیلئے شہباز شریف کے خون کے نمونے بھی حاصل کئے ہیں۔

شہباز شریف کی طبیعت بہتر ہے ،ان کا بلڈ پریشر، دھڑکن، نبض کی رفتار نارمل ہے۔قبل ازیں شہباز شریف کو نیب کی تحویل میں ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے خون کے نمونے لیے گئے اور سی ٹی سکین بھی کیا گیا۔

چار رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا سی ٹی سکین کرانے کا مشورہ دیا تھا جب کہ میڈیکل بورڈ نے کینسر ماہرین پر مشتمل بڑا بورڈ بھی تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔تمام ٹیسٹ کے بعد شہباز شریف اسلام آباد میں ہی قیام کریں گے اور رپورٹ آنے کے بعد میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات پیش کرے گا۔


خیال رہے کہ شہباز شریف ماضی میں سرطان کے مرض سے صحت یاب ہوئے تھے اور ان کے خون کی حالیہ تجزیاتی رپورٹ میں کینسر کی علامات دوبارہ ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔


طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرطان کے مریضوں میں مرض دوبارہ ظاہر ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔