صورتحال کو سنجیدگی سے کنٹرول نہ کیا گیا تو بڑا سانحہ ہو سکتا ہے :چوہدری شجاعت حسین

10:56 PM, 25 Nov, 2017


لاہور:مسلم لیگ(ق)کے رہنما اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو سنجیدگی سے کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ ہنگامہ آرائی کسی بڑے سانحے میں تبدیل ہو سکتی ہے، وزیراعظم کو دھرنے کے موقع پر خود پہنچ کر علماءکرام سے مذاکرات کرنے چاہیے۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے دھرنا مظاہرین کیساتھ عقلمندی کے ساتھ معاملات طے نہیں کئے ٗ یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں تھا جس کہ اس طرح کا خطرناک رنگ دیا جانا چاہیے تھا اگر معاملہ فہمی سے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی تو سب ٹھیک ہو سکتا تھا

مزیدخبریں