شیخوپورہ میں مشتعل مظاہرین نے ایم این اے جاوید لطیف کا سر پھاڑ دیا

شیخوپورہ میں مشتعل مظاہرین نے ایم این اے جاوید لطیف کا سر پھاڑ دیا


شیخوپورہ : مشتعل مظاہرین نے مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے جاوید لطیف کا سر پھاڑ دیا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچے تھے مگر مظاہرین نے جاوید لطیف پر دھاوا بول دیا


تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں آج صبح سے ہی ایک مذہبی تنظیم کی طرف سے دھرنا جاری ہے جنہوں نے مرکزی شاہراہ پر مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے شہر یوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا یہاں تک کہ ایمبولینسز کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔  مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے جاوید لطیف شیخوپورہ میں مظاہرین سے مذاکرات کرنے کیلئے پہنچے بتی چوک پہنچے  تو انہوں نے مظاہرین سے مطالبہ کیا کہ کم از کم ایمبولینسز کو راستہ فراہم کیا جائے لیکن  مظاہرین نے بجائے ان کی بات سننے پر ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں جاوید لطیف کا سر پھٹ گیا ۔

جاوید لطیف کو فوری طور پر ریکسیو ون ون ٹو ٹو کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مظاہرین نے حملہ کرنے کے بعد ہوائی فائرنگ بھی کی اور نعرے بازی بھی کی اور اللہ اکبر کے نعرے بھی بلند کئے ۔