کراچی : کراچی میں مظاہرین کی طرف سے صورتحال مسلسل کشیدہ ہو رہی ہے شاہراہ فیصل پر پولیس کے پاس آنسو گیس کے شیل ختم ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں پسپائی اختیار کرنی پڑ گئی جبکہ مظاہرین کی طرف سے ناتھا خان پر ٹرک جلا دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس کے پاس آنسو گیس کے شیل ختم ہونے پر انہیں پیچھے جانا پڑا جس پر مظاہرین کی طرف سے اللہ اکبر کی صدائیں بلند کی گئی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ شاہراہ فیصل جو مرکزی شاہراہ ہے وہ بھی اب اس صورتحال کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے
ناتھا خان پر مظاہرین کی طرف سے ایک ٹرک کو روک کر اس کے ڈرائیور کو بھاگنے پر مجبور کیا گیا اور پھر اس ٹرک کو آگ لگا دی گئی ۔ سڑک کے بیچوں بیچ ٹرک کے جلنے کی وجہ سے سڑک بلاک ہو گئی۔