سرگودھا: فیض آباد آپریشن کے خلاف نظام الدین سیالوی پیر آف سیال شریف حمیدالدین سیالوی کے بیٹے اور مسلم لیگ ن کے سرگودھا سے ایم پی اے نظام الدین سیالوی احتجاجا مستعفی ہو گئے۔
انہوں نے اپنے مریدین سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی عہدوں سے استعفیٰ دے دیں۔ لیگی ایم پی اے گرفتاری دینے کیلئے ساتھیوں سمیت ڈسٹرکٹ جیل کے باہر موجود ہیں۔
یاد رہے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے شرکاء کو دی گئی گذشتہ رات 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج صبح مظاہرین کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔
مظاہرین سے جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 170 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں