اسلام آباد: اسلام آباد میں فیض آباد انٹر چینج پر 7 نومبر سے دھرنے پر بیٹھے مذہبی جماعتوں کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔
ٹی وی چینلز کو آپریشن کی صورتحال سے عوام کو لمحہ بہ لمحہ خبر دے رہے ہیں تاہم پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیڑی اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز کو فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کی لائیو کوریج سے روک دیا۔ پیمرا نے ایڈوائزری جاری کر دی۔
پیمرا کا تمام نجی ٹی وی چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو ٹی وی چینلز آف ایئر کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں