ترک صدر کا بشار الاسد سے مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ

12:41 PM, 25 Nov, 2017

روس نے امریکا اور اسکے عرب اتحادیوں کو میدان جنگ میں شکست دے دی

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے شامی صدر بشار الاسد سے مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق روس سے وطن واپسی پر اردوان نے کہا کہ دمشق حکومت سے مذاکرات کے راستے مکمل طور پر بند نہیں ہوئے ہیں۔

ترک صدر کے مطابق سیاست کے دروازے آخری لمحے تک کھلے ہوتے ہیں۔ماضی میں اردوان بشار الاسد کے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے مطالبات کرتے رہے تھے۔ تاہم اردوان اور روس کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد ان کے موقف میں لچک دیکھی جا رہی ہے۔

یا درہے ترکی نے اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے روس سے جدید ترین دفاعی نظام خریدنے کافیصلہ کیا تھا ۔دوسری طرف شام میں روسی موقف کی فتح ہو رہی ہے اور اب امریکیوں اور اسکے عرب اتحادی بشارالاسد کو  کو اقتدار سے الگ کرنے میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں۔

مزیدخبریں