مشرقی یوکرائن میں موسم سرما میں لڑائی شدید ہو سکتی ہے، یورپی مبصرین

12:25 PM, 25 Nov, 2017

کیف :یورپی سلامتی اور تعاون کی تنظیم اوایس سی ای نے اپنے مبصرین کے حوالے سے کہا ہے کہ مشرقی یوکرائن میں رواں موسم سرما میں لڑائی کے شدید تر ہو جانے کا امکان ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق جنگ زدہ علاقے میں تعینات اس تنظیم کے مبصرین کے گروپ کے نائب سربراہ الیگزانڈر ہوگ نے کہاکہ برفانی راستوں پر بھاری ہتھیاروں کی نقل و حمل آسان ہو جاتی ہے اور اگر اس لڑائی میں شدت آ گئی، تو یہ ایک افسوس ناک پیش رفت ہو گی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وہاں یوکرائنی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں کم از پانچ فوجی مارے جا چکے ہیں۔ اس سلسلے میں فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

مزیدخبریں