گرفتارشہزادے رقم واپس کرنے کو تیار ہو گئے،سعودی ولی عہد

گرفتارشہزادے رقم واپس کرنے کو تیار ہو گئے،سعودی ولی عہد

سعودی عرب میں گرفتار شہزادوں نے سعودی عرب کو بڑی یقینی کروا دی

ریاض :سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکہا ہے کہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار 95فیصد شخصیات تصفیےاور مالی رقوم واپس کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا سعودی عرب میں ماضی میں بدعنوانی کے خلاف کئی مہمیں چلائی گئیں تاہم ان میں صرف نچلے طبقے کو نشانہ بنایا گیا۔

جس کے باعث ناکامی سے دوچار ہونا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ان کے والد شاہ سلمان نے 2015ء میں اقتدار سنبھالا تو ملک کے ان اعلیٰ شخصیات کا مکمل ڈیٹا جمع کیا گیام جو مختلف طریقوں سے بدعنوانی میں ملوث ہیں،3 سال کی انتھک جدوجہد کے بعد 200 اہم شخصیات کی فہرست تیار کی گئی۔ولی عہد نے انسداد بدعنوانی مہم کے ذریعے اقتدار پر قبضہ جمانے کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ زیر حراست شخصیات میں سے ایک فیصد افراد نے اپنی گناہی ثابت کرکے آزاد ہوگئے، تاہم 4فیصد ملزمان نےالزامات کو مسترد کرکے عدالت کا سامنہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا ہے ملزمان کے ساتھ تصفیے کے نتیجے میں ملکی خزانہ میں سو ارب ڈالر واپس لوٹ جائینگے۔