لندن: پرویز مشرف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک سرزمین پارٹی کی قیادت سے کوئی تعلق نہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم کےعلاوہ کوئی سیاسی قوت نہیں اس لئے سیاسی خلا موجود ہے۔ پاکستان میں ایم کیو ایم کا نام اور مہاجر لفظ منفی سمجھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں نئے نام سے تمام قومیتوں پر مشتمل پارٹی بنے تو پیپلز پارٹی کو شکست دی جا سکتی ہے۔
پرویز مشرف نے مزید کہا کہ پاکستان جاؤں گا کیونکہ اس کے بغیر حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔ ملک گھسی پٹی لائن پرچل رہا ہے اس بہاؤ کو تبدیل کرنے والا کوئی نہیں اور پاکستان کی معیشت بھی تباہ ہوچکی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں