لاہور: مایہ ناز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی فلم ’ورنہ‘ ریلیز ہونے کے بعد سنسر بورڈ کا کا مذاق بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنی فلم پر لگائی جانے والی پابندی پر سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کا مذاق اڑایا ہے۔اداکارہ نے اپنی فلم پر تنقیدی انداز میں ایک ڈس کلیمر دیا۔
ڈس کلیمر میں فلم ورنہ کے لیے کہا گیا کہ ’اس فلم میں جو کچھ بھی ہے وہ تصوراتی ہے، تصوراتی اس لیے کیوں کہ حقیقت اگر بتائی جائے یا دکھائی جائے تو وہ بہت کڑوی ہے، اس فلم میں دکھائے جانے والے ایونٹس مذاق ہیں، کیوں کہ ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں ہورہا‘۔
واضح رہے کہ سنسر بورڈ نے گزشتہ دنوں فلم ورنہ پر پابندی عائد کی تھی۔ بعدازاں فلم کی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی اپیل کے بعد سی بی ایف سی نے فلم پر سے پابندی ہٹاتے ہوئے اسے 17 نومبر کو ہی ریلیز کیا۔