بلوچستان سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی ،ایک شخص جاں بحق،تین زخمی،سرفراز بگٹی ڈیرہ بگٹی سے ڈیرہ غازی خان روانہ ہوئے تو شرقی بائی پاس پر ان کے قافلے کی گاڑی دو موٹرسائیکلوں سے جا ٹکرائی-وزیرداخلہ بلوچستان کے قافلے نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔سرفراز بگٹی نے نیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ حادثہ اتفاقی طور پر پیش آیا،لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،معاوضہ دیا جائے گا،جاں بحق شخص کا تعلق نواحی علاقے داجل سے بتایا گیا،وہ چھ بچوں کا باپ اور گھرکاواحدکفیل تھا ۔