دبئی میں 5لاکھ پھولوں اور پودوں سے ہوائی جہاز کو سجا دیا گیا

دبئی کے مریکل گارڈن میں دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی نقل کو 5لاکھ پھولوں اور پودوں کی مدد سے خوبصورت اور دلکش انداز میں سجایا گیا ہے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

10:37 PM, 25 Nov, 2016

دبئی کے مریکل گارڈن میں دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی نقل کو 5لاکھ پھولوں اور پودوں کی مدد سے خوبصورت اور دلکش انداز میں سجایا گیا ہے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔عملے کے دو سو افراد نے180دنوں میں دنیا کے سب سے بڑے طیارےA380کی نقل تیار کی جس کے بعد اس کو گارڈن میں نصب کردیا گیا ہے ۔نصب کئے گئے اس جہاز کا وزن تقریبا 100ٹن ہے جبکہ اصل جہاز کا وزن575ٹن ہے۔

مختلف اقسام کے خوبصورت پھولوں اور پودوں سے سجائے گئے اس طیارے کی لمبائی 72.93میٹر ہے جسے رواں ماہ27نومبر کو نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں