انقرہ: ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین نے ان کے ملک کو اگر دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ مہاجرین کو یورپی ممالک جانے کی اجازت دے دیں گے۔
ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب گزشتہ روز ہی یورپی پارلیمان نے ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے جاری مذاکراتی عمل کو منجمد کرنے کے حق میں ایک قرار داد منظور کی تھی۔
ایردوآن نے اس پیشرفت کے تناظر میں کہا کہ ترکی تقریبا ساڑھے تین ملین مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہے جبکہ یورپی یونین نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔