برلن: جرمن ایئر لائنز لفتھانزا نے ویک اینڈ کے دوران مزید کئی سو پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس ایئر لائنز کے پائلٹ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کر رہے ہیں، جس کے باعث کم ازکم ایک لاکھ مسافر متاثر ہونے کا امکان ہے۔صرف جمعے کے دن ہی آٹھ سو تیس پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔
پائلٹوں نے ابتدائی طور پر دو دن کی ہڑتال کی کال دی تھی، جس میں بعد ازاں مزید دو دن کی توسیع کا اعلان کر دیا گیا تھا۔