باربی ڈول اور سلو بھائی جلد ساتھ ساتھ ہونگے

نئی دلی: بالی ووڈ کے ہیرو سلمان خان اور خوبرو اداکارہ کترینہ کیف بہت جلد بھارتی ٹی وی شو کوفی ودھ کرن میں ساتھ نظر آئیں گے۔

09:33 PM, 25 Nov, 2016

نئی دلی: بالی ووڈ کے ہیرو سلمان خان اور خوبرو اداکارہ کترینہ کیف بہت جلد بھارتی ٹی وی شو کوفی ودھ کرن میں ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بالی ووڈ کی دونوں سپراسٹار بہت جلد کوفی ودھ کرن کےلیے شو کی شوٹنگ کروائیں گے۔ اس پروگرام میں بہت اہم انکشافات کئے جائیں گے۔ اس پروگرام کےلیے دونوں اداکاروں کی باہمی رضامندی سے تاریخ کا تعین کیاجارہاہے۔سلمان خان اس سے قبل بھی اس شو میں مہمان بن کر آچکے ہیں اور وہ ایک یادگار شو تھا۔سلمان خان اور کترینہ کیف کئی برس تک ایک ساتھ رہے۔ کترینہ نے کئی بار اعتراف کیا کہ ان کے کئیریرکو پروان چڑھانےکےلیے سلمان خان نے بہت مدد کی۔  

مزیدخبریں