افغانستان: جلال آباد میں3 دھماکے، 5افراد ہلاک

09:27 PM, 25 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد کے مختلف مقامات پر ہونے والے تین دھماکوں میں 5افراد ہلاک جبکہ 27زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں پہلا دھماکا سینئر جیل آفیشل کے گھر کے سامنے سڑک پر نصب بم سے کیا گیاجس میں سینئرجیل آفیشل عبدالحاکم سمیت ایک بچہ ہلاک اور 6افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دوسرا دھماکا فائر بریگیڈ آفس کے سامنے ہوا جس میں 3افرادہلاک جبکہ 21زخمی ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تیسرا دھماکا دوبارہ سینئر جیل آفیسر کی رہائش گاہ کے باہر کیا گیا تاہم اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں