لاہور : گلوکار و اداکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک برائیڈل کٹورویک کے شو سٹاپر ہونگے ۔ بتایا گیا کہ تین روزہ برائیڈل کٹور ویک کاآغازآج سے مقامی ہوٹل میں ہورہاہے شوکی ریہرسل کاسلسلہ جاری ہے جس میں لاہور،کراچی اوراسلام آبادکے علاوہ ملک کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے فیشن ڈیزائنرز اور ماڈلز شرکت کرینگے ۔فیشن ویک کے دوسرے روزشوسٹاپرکیلئے نعمان جاوید اورجاناں ملک کی خدمات حاصل کی گئی ہیں دونوں میاں بیوی شاد ی کے بعد پہلی بارکسی فیشن شومیں پرفارم کر ینگے نعمان جاویدنے بتایا شادی کے بعد میں نے جاناں ملک کے شوبزمیں کام کرنے پرکوئی اعتراض نہیں کیاکیونکہ میں خودایک آرٹسٹ ہوں اسلئے ایک فنکارکے احساسات کوسمجھتاہوں ۔
نعمان جاوید ، جاناں ملک برائیڈل کٹورویک میں شرکت کرینگے
گلوکار و اداکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک برائیڈل کٹورویک کے شو سٹاپر ہونگے ۔ بتایا گیا کہ تین روزہ برائیڈل کٹور ویک کاآغازآج سے مقامی ہوٹل میں ہورہاہے شوکی ریہرسل کاسلسلہ جاری ہے
08:30 PM, 25 Nov, 2016