اسلام آباد: جنریٹرز کی ملکی درآمدات میں 166 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر کے دوران جنریٹرز کی ملکی درآمدات 1.14 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015۔16 کے اسی عرصہ کے دوران جنریٹرز کی درآمدات 431 ملین ڈالر رہی تھیں۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2016ء4 کے دوران جنریٹروں کی درآمدات میں 166 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔