یمن میں مختلف جھڑپوں میں 34 افراد ہلاک

06:46 PM, 25 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

صنعا: یمن میں طائز اور معریب  شہروں میں  ملکی انتظامیہ نواز    قوتوں اور حوثیوں اور   ان کے حمایتی  علی  عبداللہ صالح کے حامیوں  کے درمیان    جھڑپوں اور اتحادی قوتوں کے طیاروں  کی بمباری  سے  34 افراد   ہلاک  جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

ملکی انتظامیہ کے حامی  مزاحمتی فورسسز  کے پریس  مرکز  سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق   طائز  کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں حوثی  اور  صالح کے حامی 23 افراد ہلاک ہو گئے ۔

دوسری جانب  حکومت    کی حامی قوتوں سے منسلک  دو افراد  ہلاک  جبکہ  11 زخمی ہو گئے۔ اتحادی  قوتوں  کی جانب سے معریب کے  مغربی   علاقوں  میں  ایک  کار پر   فضائی حملے میں  سات افراد  ہلاک  ہو گئے  ہیں۔

مزیدخبریں