تہران: ایران میں آج رونما ہونے والے ایک ٹرین حادثے میں 36 افراد ہلاک جبکہ پچانوے زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حادثہ شمالی ایرانی شہر سمنان کے نزدیک اس وقت پیش آیا، جب دو مسافر ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق برفباری اور خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم فوری ریلیف کے لیے ہیلی کاپٹر فعال ہو چکے ہیں۔