اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودکہتے ہیں کہ مسلح افواج ملک کودرپیش سیکیورٹی چیلنجزسےنمٹنےکیلئےہردم تیارہیں،فخر ہے کہ افواج پاکستان کا حصہ رہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، تقریب میں بری،بحری اور فضائیہ کے سربراہان،افسران اور ڈی جی جوائنٹ اسٹاف بھی شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب میں جنرل راشدمحمودنے کہاکہ اسٹریٹجک فورسزکی آپریشنل تیاریاں اعلیٰ معیارکی ہیں،تینوں افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں،فوج میں طویل عرصہ تک ذمہ داریاں نبھانے پر فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راشدمحمودپاک فوج میں41سالہ خدمات کےبعدکل ریٹائرڈہوجائیں گے۔