لاہور:اداکارہ قسمت کی میت کا پوسٹ مارٹم آخرمکمل کرلیا گیا ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو 12گولیاں ماری گئیں ، اداکارہ نے زیادہ خون بہنے پر دم توڑا۔ پولیس نے لاش لواحقین کے حوالے کردی ۔پہلے پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیاپھر کئی گھنٹوں بعد اداکارہ کی لاش کا پوسٹمارٹم ہوا۔ابتدائی رپورٹ میں قاتلوں نے 12گولیاں فائر کیں ۔قسمت بیگ کو11گولیاں ٹانگوں پر لگیں ،زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اداکارہ کو بچایا نہ جاسکا ۔لواحقین کے مطابق قسمت بیگ پر پہلے بھی دو بار حملہ ہوا لیکن پولیس مجرموں کو پکڑنے میں ناکام رہی ۔
قسمت بیگ کی حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے اداکارہ کے محافظ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے ۔مزید تحقیقات کیلئے مقتولہ کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی لیا جائیگا ۔