وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بٹ خیلہ مالاکنڈ کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

05:05 PM, 25 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

بٹ خیلہ: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے بٹ خیلہ مالاکنڈ کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی .

باخبر ذرائع کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعلیٰ کے مشیر ایم پی اے شکیل خان ایڈوکیٹ کی جانب سے پیش کردہ مختلف ترقیاتی منصوبوں تحصیل بٹ خیلہ میں خواتین یونیورسٹی کیمپس ،آر ایچ سی ہسپتال کی اپ گریڈیشن (کٹیگری ڈی)، سول ہسپتال تھانہ ، سول ہسپتال طوطہ کان اور تحصیل ہسپتال درگئی میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ ،تحصیل بٹ خیلہ میں پبلک لائبریری ،تیسری تحصیل بائزئی تھانہ ، گرلز اور بوائز  کالجوں کے لئے چھ بسیں، ملک احمد خان یوسفزئی کے نام سے ڈھیری آلہ ڈھنڈ میں انٹر چینج ، بٹ خیلہ بازار میں اسٹریٹس لائٹس اور تحصیل درگئی میں ایرگیشن چینل پر منی ہائیڈ پاور پراجیکٹ ٹربائن کی باقاعدہ منظوری وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے دی ہے۔

 پی ٹی آئی سمیت عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے اور گذشتہ حکومت کے زیر تعمیر منصوبوں کو بھی جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے تاکہ مسائل میں کمی لائی جاسکے ۔

مزیدخبریں