زراعت کی ترقی کیلئے صوبہ بھر میں 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے جاری کرنے کی ہدایات

04:57 PM, 25 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

سرگودھا:حکومت پنجاب نے زراعت کی ترقی کیلئے صوبہ بھر میں 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے جاری کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں .

ساڑھے 12 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کیلئے 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے جاری کرنے کیلئے حکومت نے اقدامات مکمل کرلئے ہیں اور اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں.

ربیع میں 25 ہزار اور خریف میں 40 ہزار روپے فی ایکڑ قرضہ فراہم کیا جائیگا ,قرضہ حاصل کرنیوالے کاشتکاروں کو سمارٹ فون کی بذریعہ قرضے کی رقم منتقلی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے. پہلے مرحلہ میں 6 لاکھ کسانوں کو اس کا فائدہ ہوگا۔

مزیدخبریں