لاہور:پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کا خطاب سننے پر طلبہ کو مجبور کر دیا ۔ طلبہ و طالبات کو ہال کا گیٹ بند کر کے باہر نکلنے سے روک دیا گیا۔جوبھی کانفرنس میں آئیگا،باہر جانے نہیں دیا جائیگا ہے۔کیونکہ اوپر سے کہہ دیا گیاہے۔پنجاب یونیورسٹی میں چوتھی بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس ہوئی تو وفاقی وزیر احسن اقبال مہمان خصوصی تھے۔
انتظامیہ نے احسن اقبال کا خطاب سننے پر طلبہ کو مجبور کر دیا ۔طلبہ و طالبات دو گھنٹے تک نہ چاہتے ہوئے بھی ہال میں رکنے پر مجبور رہوگئے ،سکیورٹی عملے کاکہناتھا کہ انتظامیہ کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ جب تک احسن اقبال کا خطاب ختم نہیں ہو جاتا ۔ کوئی بھی ہال سے باہر نہیں جا سکتا۔اووپر سے تو آرڈر جاری کر دیے گئے لیکن اوپر سے کہاکس نےیہ کوئی نہیں جانتاجو کہ حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے۔