برلن: جرمنی میں گزشتہ سال ایک لاکھ 27 ہزار 457 افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جن میں اکثریت عورتوں کی تھی۔ جرائم کے وفاقی شعبے بی کے اے کے اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں تشدد کا نشانہ بننے والوں کا ایک لاکھ 4 ہزار یعنی 82 فیصد عورتوں پر مشتمل تھا۔
اعداد وشمار کے مطابق اس تشدد کے نتیجے میں 331 عورتیں ہلاک ہو گئیں، 11 ہزار 400 شدید اور 66 ہزار معمولی زخمی ہوئیں۔
تشدد کا نشانہ بننے والی عورتوں میں سے 16 ہزار 200 کو دھمکیاں دی گئیں اور ہراساں کیا گیا جبکہ 8 ہزار کے قریب کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔