اسلام آباد:وزیر پانی و بجلی اور دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے وزیر خارجہ کا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ایک غیر منتخب شخص کو ذمہ داریاں دے رکھی تھیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا کشمیر میں تحریک آزادی کامیاب ہو۔ ہ مودی گجرات سےقتل عام کاجوورثہ لائے اسے پورے بھارت پر مسلط کر رہے ہیں۔ بھارت میں ووٹ لینے کیلیے شدت پسندانہ جذبات کو ابھارا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی بینائی گئی۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں تحریک آزادی کو نئی جہت ملی۔ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیاں بھارت کی ناکامیاں بن جاتی ہیں۔ پاکستان کے پاس شواہد موجود ہیں جو عالمی برادری کو دکھائے ہیں ۔ سی پیک منصوبہ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ بھارت کئی سال سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ اس کے پاکستان کےپاس شواہدموجودہیں جوہم نےعالمی برادری کو دکھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر محاذ پر ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے تیار ہیں۔ سی پیک منصوبہ ہر صورت میں مکمل ہو گا۔ بھارت نہیں چاہتا کہ سی پیک منصوبہ مکمل ہو۔ سی پیک تکمیل کے قریب پہنچے گا تو کئی دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہونگے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے چپے چپے کا دفاع کر رہے ہیں۔ ہم اپنے پانیوں کی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ ہم ایک لاش اٹھاتے ہیں وہ3 گناہ اٹھا کر جاتے ہیں۔ ایل او سی پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے۔ ایل اوسی پر پاکستان پہل نہیں کرتا۔ بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپور جواب دیاجاتاہے۔ ہم پاکستان کی سرحدوں،پانیوں،فضاؤں کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔